Friday, March 29, 2024

کینیڈین ہاؤس آف کامنز نے ویج سبسڈی بل منظور کرلیا

کینیڈین ہاؤس آف کامنز نے ویج سبسڈی بل منظور کرلیا
April 15, 2020

کینیڈا ( 92 نیوز) کینیڈین ہاؤس آف کامنز   نے تنخواہ دار طبقے کو کورونا وائرس کے باعث درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے ویج سبسڈی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ، وزیر خزانہ کی جانب سے 73بلین کینیڈین ڈالر کا بل پیش کیا گیا جسے اپوزیشن ارکان نے بھی سپورٹ کیا۔

اس بل کے تحت حکومت تنخواہ دار ملازم کی ماہانہ تنخواہ کا 75فیصد خود ادا کرے گی ۔وزیر خزانہ بل مورنو کاکہنا ہے کہ بل کی منظوری سے حکومت دو سے پانچ ہفتوں کے دوران سبسڈائز تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بناسکے گی۔

امید ہے کہ بل کو سینیٹ سے بھی منظوری مل جائے گی جس کے بعد اسے رسمی منظوری کیلئے گورنر جنرل کو بھجوایا جائے گا ۔کورونا کے باعث کینیڈا میں  دس  لاکھ سے زائد افرادملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ساٹھ لاکھ سے زائد کینیڈین شہری اب تک بیروزگاری الاؤنس کیلئے اپلائی کرچکے ہیں۔