Friday, April 19, 2024

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں کرونا وائرس کی تشخیص

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں کرونا وائرس کی تشخیص
March 13, 2020
 اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق صوفی ٹروڈو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ 2 ہفتے تک قرنطینہ میں رہے گی۔ صوفی ٹروڈو جلد ہی اپنے پاوں پر دوبارہ کھڑی ہو گی۔ صوفی ٹروڈو میں کرونا وائرس کی علامات تشویش ناک نہیں ہے۔ صوفی ٹروڈو نے برطانیہ کا سفر کیا تھا۔ کینیڈین حکومت کا کہنا ہے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حالت اچھی ہے۔ جسٹن ٹروڈو میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم 2 ہفتے تک الگ تھلگ رہ کر کام کریں گے۔