Friday, March 29, 2024

کینیڈین وزیراعظم نے شامی مہاجرین کا ایئرپورٹ پر استقبال کرکے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیدیا

کینیڈین وزیراعظم نے شامی مہاجرین کا ایئرپورٹ پر استقبال کرکے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیدیا
December 11, 2015
اوٹاوا(ویب ڈیسک)یورپ میں تارکین وطن  کا مسئلہ ایک بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے لیکن کینیڈا کے وزیر اعظم نے شامی مہاجرین کا ائیر پورٹ پر استقبال کر کے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق انسانی ہمدردی کی ایک تازہ مثال کینیڈا کے وزیر اعظم نے کیا  شامی مہاجرین کا ائیر پورٹ پر  شاندار استقبال، جی ہاں  کینیڈا کا ایک فوجی طیارہ ایک سو تریسٹھ شامی مہاجرین کو لے کر ٹورنٹو پہنچا جہاں ائیر پورٹ پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹراوڈ نے شامی مہاجرین  کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ کینیڈا کے عوام کے دل مہاجرین کے کھلے ہیں۔ شامی مہاجرین شاندار استقبال پر پھولے نہ سمائے کینیڈین وزیر اعظم نے بچوں کو پیار کیا اور مہاجرین سے خیریت دریافت کی  جسٹن ٹراوڈ نے ٹویٹ پیغام میں مہاجرین کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہوں نے کینیڈا کو عزت بخشی ہے کینیڈا اگلے سال فروری تک پچیس ہزار مہاجرین کو پناہ دے گا۔