Friday, March 29, 2024

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر اونٹاریو میں انتخابی ریلی کے دوران حملہ

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر اونٹاریو میں انتخابی ریلی کے دوران حملہ
September 8, 2021 ویب ڈیسک

اونٹاریو (92 نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر اونٹاریو میں انتخابی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے حملے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا سیاسی ریلیوں میں دوسروں کے لیے مشکلات پیدا کرنا اور اشیا پھینکنا ناقابل برداشت ہے۔  انتخابی ریلیوں میں پولیس، صحافی، عام شہریوں سمیت ہر شعبہ کے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ کسی بھی خطرے یا تشدد کے امکان کی وجہ سے کوئی بھی اپنی ڈیوٹی نہیں نبھا سکے گا۔ کام کرنے والے افراد بشمول ہیلتھ کیئر اسٹاف لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

 جسٹن ٹروڈو نے شہریوں کے نامناسب رویے اور کورونا ویکسین مخالف عناصر پر بھی شدید تنقید کی۔