Tuesday, April 23, 2024

کینیڈین وزیر اعظم کابرطانوی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کینیڈین وزیر اعظم کابرطانوی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
April 8, 2020

اوٹاوا ( 92 نیوز) کینیڈین  وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا وائرس  میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے   لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

 کینیڈین  وزیراعظم  نے برطانوی  ہم منصب کو ایک  جنگجو  قرار دیتے ہوئے  کہا  کہ  میں نے بورس جانسن  کے ساتھ   کام کیا  ہے  ،  وہ  برطانوی عوام  کی خدمت  کر رہےہیں  ، جانسن کورونا وائرس  سے صحت یاب ہو کر جلد دوبارہ اپنا منصب سنبھال لیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے  کہا   میرے  برطانوی دوستو،کینڈین  آپ کے ساتھ کھڑے ہیں  ،کینیڈین وزیراعظم نے   کورونا وائرس کے خلاف  پانچ ہزار  کینڈین کمپینیوں   کی  مدد پر انکا  شکریہ ادا کیا

انہوں نے مزید کہا کہ     ہم30ہزار  وینٹیلٹرز  اور دیگر میڈ ان کینیڈا سامان بنانے پر کام کر رہے ہیں ۔