Friday, April 19, 2024

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات
September 8, 2018
اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملالہ سے جی 7 کی صنفی برابری سے متعلق مشاوری کونسل پر گفتگو ہوئی۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ آج کینیڈا واپس آ کر بہت خوش ہیں جبکہ جسٹن ٹروڈوکا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ دنیا میں تمام لڑکیاں سکول جائیں۔ ملالہ یوسفزئی نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے تمام لڑکیوں کے سکول جانے کے عزم کو سراہا اور اس کا شکریہ ادا کیا۔