Friday, March 29, 2024

کینیڈین عدالت نے معروف گلوکار جسٹن بیبر کو چھے سو امریکی ڈالر جرمانہ کردیا، جرمانہ غیرمحتاط گاڑی چلانے پر ہوا

کینیڈین عدالت نے معروف گلوکار جسٹن بیبر کو چھے سو امریکی ڈالر جرمانہ کردیا، جرمانہ غیرمحتاط گاڑی چلانے پر ہوا
June 5, 2015
کینیڈا (ویب ڈیسک) کینیڈین عدالت نے مشہور گلوکار جسٹن بیبر کو غیرمحتاط گاڑی چلانے پر چھے سو امریکی ڈالر جرمانہ کر دیا ہے۔ گلوکاری میں شہرت کی بلندیاں حاصل کرنے والے جسٹن بیبر کے وکیل نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کے مؤکل کو کینیڈا میں اپنے آبائی شہر کے قریب ایک فوٹوگرافر کے ساتھ ہنگامہ آرائی کرنے اور غیرمحتاط گاڑی چلانے پر عدالت کی جانب سے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ اکیس سالہ گلوکار بیبر امریکی شہر لاس اینجلس سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں کیس کی سماعت میں شریک ہوئے جہاں عدالت نے انہیں سات سو پچاس کینیڈین ڈالر جرمانہ اور سو ڈالر وکٹم سرچارج کے ادا کرنے کا حکم دیا۔