Friday, April 26, 2024

کینیڈین شہر مسی ساگا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان نژاد جاں بحق

کینیڈین شہر مسی ساگا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان نژاد جاں بحق
June 23, 2020

مسی ساگا ( 92 نیوز) کینیڈین شہر مسی ساگا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا ، مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر کے 62 سالہ پاکستانی نژاد شہری کو قتل کر دیا۔

کینیڈا کے شہر  مسی ساگا میں  مقیم  باسٹھ سالہ اعجاز چوہدری ذہنی  بیماری کا شکار تھے، گھروالوں نے ادویات نہ لینے پر پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی تھی تاہم اعجاز چودھری نے پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور خود کو گھر میں  بند کر لیا ۔

پولیس نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر  فائرنگ کر دی جس سے اعجاز   چوہدری جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق   یہ  شخص خودکشی کرنے جارہا تھا ، واقعہ کے بعد پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم و غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے ۔

اہل علاقہ اور لواحقین   نے   واقعہ کی ایس آئی یو  کی جانب سے کی جانے والی  انکوائری کو مسترد کرتے ہوئے پبلک انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔