Tuesday, May 21, 2024

کینیڈین سکول کے بچوں کی پڑھی عربی نعت سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی

کینیڈین سکول کے بچوں کی پڑھی عربی نعت سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی
December 16, 2015
اوٹاوہ (ویب ڈیسک) کینیڈا کے ایک سکول کے طلباءکی ویڈیو نے دنیا بھرکے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ اس ویڈیو میں بچوں نے بڑی خوبصورتی کےساتھ ایک قدیم عربی نعت کو پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ثقافت کی قدیم ترین نعت ”طلع البدر علینا“ اوٹاوا شہر کے ایک سرکاری سکول کے بچوں نے پڑھی جسے سوشل میڈیا پر دس لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس نعت کو سٹیج پر پیش کرنے والے 300 طلباءکا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے ہے۔ کینیڈین اخبار ”ٹورنٹو اسٹار“ کے مطابق اس ویڈیو کو دیکھنے والوں میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس ویڈیو کو دیکھنے کی اپیل بھی کی۔