Sunday, September 8, 2024

کینیڈا میں سکول پر فائرنگ‘ پانچ افراد ہلاک‘ حملہ آور گرفتار

کینیڈا میں سکول پر فائرنگ‘ پانچ افراد ہلاک‘ حملہ آور گرفتار
January 23, 2016
مونٹریال (ویب ڈیسک) کینیڈا کے ایک کمیونٹی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سسکیچوئن کے قصبے لالوچے کے ایک کمیونٹی اسکول میں ایک مسلح شخص نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیااور جائے وقوعہ سے ایک حملہ آور کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ کمیونٹی اسکول میں نو سو کے قریب طلباءزیر تعلیم ہیں۔ سکول کو فائرنگ کے بعد عارضی طور پر بند کردیا گیاہے۔ کینیڈین وزیراعظم کا واقعے کے بعد کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔