Friday, April 26, 2024

کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں ٹورنٹو روانہ

کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں ٹورنٹو روانہ
April 2, 2020
لاہور (92 نیوز) کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں چھ سو مسافروں کو کراچی اور لاہور ائیرپورٹ سے لے کر ٹورنٹو روانہ ہو گئیں، کرچی سے پرواز پی کے 781 جب کہ لاہور سے پی کے 789 روانہ ہوئی۔ مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن کی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا سے دونوں پروازیں خالی آئیں گی۔ حکومت نے قومی ائیر لائن کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لایا جائے گا تا کہ این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق انکی مربوط ٹسٹینگ کی جا سکے۔کینیڈا اور برطانیہ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی۔فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔ مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے اور سامان کی ڈس انفکشن کے تمام انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کیلئے مقامی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا۔ جو مسافر کلیئر ہوں گے ان کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔