Friday, March 29, 2024

کینیڈین ایئر فورس کی ایروبیٹک ٹیم سنوبرڈز کا جیٹ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک

کینیڈین ایئر فورس کی ایروبیٹک ٹیم سنوبرڈز کا جیٹ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک
May 18, 2020
ٹورنٹو (92 نیوز) کینیڈین ایئر فورس کی ایروبیٹک ٹیم سنوبرڈز کا ایک جیٹ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک خاتون پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، دوسرا پائلٹ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سنوبرڈز ایروبیٹک ٹیم کا جیٹ برٹش کولمبیا کے علاقے کیملوپس میں ٹیک آف کے فوری بعد ایک مکان پر گرکر تباہ ہوا، طیارہ تباہ ہونے سے قبل پائلٹ کیپٹن رچرڈ مک ڈوگل باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں ایک خاتون پائلٹ کیپٹن جینیفر کیسی کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جائے حادثہ پر مقامی آبادی کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور پھول بھی رکھے گئے ہیں۔