Thursday, April 25, 2024

کینیڈا کے وزیراعظم کی بھی نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

کینیڈا کے وزیراعظم کی بھی نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت
March 19, 2019

کینیڈا (92 نیوز) کینیڈین وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کردی۔

جسٹسن ٹروڈو نے کہا کہ  کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، دہشت گردی کا یہ واقعہ اسلامو فوبیا کےباعث پیش آیا، دکھ کی گھڑی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہاربھی کیا ، ان کاکہناتھاکہ کینیڈا میں بھی نفرت پسند گروہ موجود ہیں جو مہاجرین کیلئےمشکلات پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا  کےشہریوں کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے، انہوں نے عالمی رہنماؤں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر اقدامات کرنےکا مطالبہ بھی کیا۔ جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ  نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں ، آج کے بعد نفرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے بچ نہیں پائیں گے۔