Friday, April 19, 2024

کینیڈا کے وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنےپر مبارکباد دی

کینیڈا کے وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنےپر مبارکباد دی
August 20, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) کنیڈا کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم عمران خان کو فون  کیا اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ جسٹن ٹروڈو  نے عمران خان  کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم پاکستان نے  کینیڈا کے وزیراعظم کا تہہ نیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے  دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان کی جانب سے مبارکبادیں اور نیک خواہشات پر مشتمل پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔