Sunday, May 19, 2024

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں آتشزدگی ، 97 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ خاکستر

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں آتشزدگی ، 97 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ خاکستر
May 24, 2019
اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 97 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ خاکستر ہو گیا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق 300 فائرفائٹرز اور 28 ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ خبر ایجنسی کے مطابق  البرٹا کے جنگلات میں لگنے والی آگ  سے ستانوے ہزار چھے سو سے زائد ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ، حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت 5ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ رپورٹس کے مطابق  تین سو زائد فائر فائٹرز اور  اٹھائس ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آتشزدگی  کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔