Tuesday, April 16, 2024

کینیڈا کے شہر کالگری میں ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا، لوگوں نے برف کے اولوں سے بچنے کیلیے چھتریاں تان لیں

کینیڈا کے شہر کالگری میں ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا، لوگوں نے برف کے اولوں سے بچنے کیلیے چھتریاں تان لیں
July 7, 2015
کینیڈا (ویب ڈیسک) یورپ کے کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لیکن کینیڈا میں ہونے والی ژالہ باری نے کالگری کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ کینیڈا کے مغربی شہر کالگری میں سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا تھا کہ اچانک آنے والے بادلوں سے زمین پر اندھیرا چھا گیا اور پھر یکایک آسمان سے موٹے موٹے اولے پڑنے لگے۔ ژالہ باری کا یہ سلسلہ محض دس منٹ جاری رہا جس نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے ٹھنڈک کا اہتمام کیا۔ لوگوں نے برف کے اولوں سے بچنے کے لیے چھتریاں تان لیں۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری نے کالگری میں میلے کا ماحول پیدا کر دیا۔