Thursday, April 25, 2024

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے تیرہ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور، ایک سو بارہ مقامات پر لگی آگ بجھانے کیلیے فوج طلب

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے تیرہ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور، ایک سو بارہ مقامات پر لگی آگ بجھانے کیلیے فوج طلب
July 7, 2015
کینیڈا (ویب ڈیسک) کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تیرہ ہزار افراد کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ آگ بجھانے کے لیے فوج کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔ کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات میں ایک سو بارہ مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ گرم اور خشک موسم جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے جس کے باعث آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ جنگل میں لگی آگ قریبی قصبوں کے رہائشیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ہزار فوجی آگ بجھانے کے لیے موجود ہیں جبکہ چھے سو رضاکار ان کی مدد کر رہے ہیں۔ چودہ سو فوجی امدادی کارروائیوں کے لیے صوبے پریرے میں روانہ کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت ریجینا میں لوگوں کی بڑی تعداد آگ کی وجہ سے نقل مکانی کر چکی ہے۔ پانچ ہزار متاثرین کو صوبے البرٹا میں کولڈ لیک کے قصبے میں گھر فراہم کیے جا ئیں گے۔