Thursday, March 28, 2024

کینیڈا کے انتخابات میں کامیابی، پاکستانی کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا: اقرا خالد کی 92 نیوز سے گفتگو

کینیڈا کے انتخابات میں کامیابی، پاکستانی کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا: اقرا خالد کی 92 نیوز سے گفتگو
October 21, 2015
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والی پاکستانی نژاد اقرا خالد نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالات سازگار نہیں تھے مگرکامیابی پر فخر ہے۔ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں اقراخالد نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پاکستانی کمیونٹی کو جاتا ہے، لوگوں نے بہت تعاون کیا۔ ابھی پہلی جنریشن سے گزر رہے ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے، خاندان نے بہت سپورٹ کیا۔ اقرا خالد نے کہا کہ پاکستان کو پالیسیوں میں استحکام لانا ہوگا۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بہتر ہو جائے گا، ناامید نہیں ہونا چاہیے۔ اقراخالد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، ان کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی بھی خوشی سے نہال ہے۔