Sunday, May 12, 2024

کینیڈا ، کیوبک میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

کینیڈا ، کیوبک میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال
April 23, 2019

کینیڈا ( 92 نیوز) کینیڈا کے صوبے کیوبک میں موسلا دھار بارشوں کےبعد سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبہ  کیوبک کے شہر لاول میں  سیلاب کے باعث ایک ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے ۔

متاثرہ علاقے میں دو سو  فوجی اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ سیکڑوں افراد   کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔

دوسری جانب پونٹیِاک شہر میں  سیلاب سے  معمولات زندگی شدید متاثر ہوئےہیں ،جہاں پر ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔