Thursday, April 18, 2024

کینیڈا کی خواتین رگبی ٹیم سیون سیریز فائنل راؤنڈ کی فاتح، آسٹریلیا کو سترہ کے مقابلے میں بیس پوائنٹس سے شکست دی

کینیڈا کی خواتین رگبی ٹیم سیون سیریز فائنل راؤنڈ کی فاتح، آسٹریلیا کو سترہ کے مقابلے میں بیس پوائنٹس سے شکست دی
May 24, 2015
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) کینیڈا کی خواتین رگبی ٹیم نے سیون سیریز کا فائنل راؤنڈ جیت لیا ہے اور اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ہونے والے خواتین کے سیون ورلڈ سیریز رگبی کے آخری راؤنڈ میں کینیڈا نے آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دی۔ کینیڈین کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور سترہ کے مقابلے میں بیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا اور کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ ریو اولمپکس دو ہزار سولہ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ امریکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی اولمپکس دو ہزار سولہ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ مزید چھ ٹیمیں اس سال کے آخر تک اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی۔