Friday, April 26, 2024

کینیڈا کا صوبہ نووا سکوشیا گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا

کینیڈا کا صوبہ نووا سکوشیا گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا
April 20, 2020
اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا کا صوبہ نووا سکوشیا گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا۔ پولیس کی وردی پہنے شخص نے متعدد گھروں پر فائرنگ کی۔ کینیڈا کی تاریخ میں فائرنگ کا بدترین واقعہ پیش آیا۔  صوبہ نوواسکوشیا میں خون کی ہولی کھیل دی گئی۔ جنونی شخص نے ایک گھر سے فائرنگ کا آغاز کیا جہاں سے فرار ہونے کے بعد اس نے دیگر مقامات پر بھی گولیاں چلائیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔ اس نے اپنی کارروائی کے آغاز میں پولیس کار استعمال کی جسے اس نے کچھ دیر بعد تبدیل کر لیا تھا۔ حملہ آور کی شناخت اکاون سالہ سفید فام گیبریل وورٹ مین کے نام سے کی گئی ہے جس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔ خونریز کارروائی میں ایک خاتون کانسٹیبل سمیت درجن سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔ کینیڈا میں دو ہزار اٹھارہ میں فائرنگ کا بدترین واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو پولیس افسران سمیت چار فراد مارے گئے تھے۔