Wednesday, April 24, 2024

کینیڈا نے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی

کینیڈا نے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی
June 22, 2021

اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا نے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

قومی ایئرلائن نے کینیڈا کی پروازوں کیلئے بکنگ کھول دی۔ ترجمان کا کہنا ہے پی آئی اے پہلے مرحلے میں کینیڈا کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں شروع کرے گی۔

کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغبرا کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ بھارت سے پروازوں پر پابندیاں مزید ایک ماہ تک برقرار رہیں گی۔ بھارت سے پروازوں کی آمد پر سفری پابندیاں 21 جولائی تک لاگو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت سے کسی کمرشل یا نجی مسافر طیارے کو کینیڈا آنے کی اجازت نہیں ہے۔ بھارت سے بلواسطہ کینیڈا آنے والے مسافر بورڈنگ سے قبل تیسرے ملک سے کورونا ٹیسٹ دکھائیں گے۔