Sunday, September 8, 2024

کینیڈا نے جمال خشوگی قتل میں ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں پر پابندیاں عائد

کینیڈا نے جمال خشوگی قتل میں ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں پر پابندیاں عائد
November 30, 2018
بیونس آئرس (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے معاملہ پر امریکا، فرانس اور جرمنی کے بعد کینیڈا نے بھی سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کردیں۔ بیونس آئرس میں جی 20 اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں کے کینیڈا میں موجود اثاثے منجمد کردیے جائیں گے ، اس کے علاوہ ان کے کینیڈا آنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ کرسٹیا فری لینڈ نے مزید کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کو 2 اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا، سعودی عرب نے قتل میں ملوث 21 افراد کو حراست میں لے کر 5 کو سزائے موت سنا دی ہے۔