Friday, April 26, 2024

کینیڈا نے 250 امریکی اشیا پر 12 ارب ڈالر کے اضافی محصولات عائد کر دیئے

کینیڈا نے 250 امریکی اشیا پر 12 ارب ڈالر کے اضافی محصولات عائد کر دیئے
June 30, 2018
اوٹاوا (92 نیوز) امریکا اور اتحادیوں کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت  آ گئی۔ کینیڈا نے دو سو پچاس امریکی اشیا پر بارہ ارب ڈالر کے اضافی محصولات عائد کر دیئے ۔ یہ اقدام امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین درآمدات پر اضافی محصولات کے ردعمل میں اٹھایا گیا۔ ان دو سو پچاس اشیا میں کیچپ ، اورنج جوس،موٹر بوٹس ،اور پیپر شامل ہیں۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ اضافی ٹیکس لگانے پر دکھ ضرور ہوا لیکن اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا معاملات خراب نہیں کرے گا لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا۔ امریکی صدر نے رواں ماہ کے شروع میں کینیڈا، یورپی یونین اور میکسیکو سے سٹیل اور ایلو مینیم کی درآمد پر اضافی ٹیرف عائد کیا تھا۔