Sunday, September 8, 2024

کینیڈا: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک،3زخمی، پولیس کو حملہ آوروں کی تلاش

کینیڈا: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک،3زخمی، پولیس کو حملہ آوروں کی تلاش
August 5, 2015
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ایک نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں،حملہ آور فرار ہو گئے۔ کینیڈا کے صوبہ اونتاریو کے ڈپٹی چیف پولیس پیٹر سلولے کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ٹورنٹو شہر میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز علی الصباح پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک خاتون ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ڈپٹی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ابھی حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ وہ کہاں سے آئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔