Friday, March 29, 2024

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو ٹرک سے کچلنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو ٹرک سے کچلنے والے ملزم پر فرد جرم عائد
June 15, 2021

اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو ٹرک سے کچلنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ملزم نتھانیل ویلٹ مین پر دہشتگردی سمیت چار الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ملزم نے جان بوجھ کر پاکستانی فیملی کو اپنے ٹرک سے کچل دیا تھا۔ دہشتگردی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار پاکستانیوں کو شہید کیا گیا۔ وحشیانہ اقدام کیخلاف دنیا بھر میں غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامو فوبیا کی ان کے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔