Thursday, May 9, 2024

کینیڈا میں مسلمان خاندان مذہبی منافرت کی بھینٹ چڑھ گیا

کینیڈا میں مسلمان خاندان مذہبی منافرت کی بھینٹ چڑھ گیا
June 8, 2021

اونٹاریو (92 نیوز) کینیڈا میں مسلمان خاندان مذہبی منافرت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اونٹاریو کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کو کچل دیا۔

صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ اس خاندان میں سے صرف نو سال کا ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے اور شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 74 اور 44 سال کی دو خواتین، ایک 46 سالہ مرد، اور ایک 15 سال کی لڑکی شامل ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کو خوفناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کی ان کے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واقعے پر پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی خوف کا شکار ہے۔ پولیس نے ایک 20 سالہ کینیڈین شخص کو قتل کے چار اور اقدامِ قتل کے ایک الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔