Friday, March 29, 2024

کینیڈا میں لبرل پارٹی جیت گئی‘ کنزرویٹوز کے 9سالہ اقتدار کا خاتمہ

کینیڈا میں لبرل پارٹی جیت گئی‘ کنزرویٹوز کے 9سالہ اقتدار کا خاتمہ
October 20, 2015
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔ کنزرویٹو پارٹی کی نو سالہ حکمرانی کا اختتام ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 338 کے ایوان میں لبرل پارٹی 188 سے زائد نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی صرف سو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔ 2011ءکے انتخابات کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی این ڈی پی صرف 39 سیٹیں حاصل کر پائی۔ بلاک کیوبکوا دس جبکہ گرین پارٹی کے حصے میں صرف ایک ہی نشست آئی ہے۔ ان انتخابات میں سات پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔ جن میں سے لبرل پارٹی کی مسی ساگا سے امیدوار اقرا خالد اور اسکاربورو سے سلمیٰ زاہد نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح کینیڈا کی 338 رکنی پارلیمنٹ میں دو پاکستانی نژاد خواتین بھی پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ملٹن سے لبرل پارٹی کے عظیم رضوی ، مسی ساگا سے این ڈی پی کے علی نقوی سمیت دیگر امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔