Saturday, April 20, 2024

کینیڈا میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، ایک پاکستانی کو ملک بدری کا سامنا، مارچ میں کینیڈین پولیس نے حراست میں لیا

کینیڈا میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، ایک پاکستانی کو ملک بدری کا سامنا، مارچ میں کینیڈین پولیس نے حراست میں لیا
June 6, 2015
کینیڈا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک پاکستانی کو جلد کینیڈا سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ کینیڈین امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ امریکی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی اور ٹورنٹو میں حملوں کے الزام میں ایک پاکستانی جہانزیب ملک کو جلد ملک بدر کر کے پاکستان بھیج دیا جائے گا جو ہمارے ملک کیلئے ناقابل قبول ہے۔ کنیڈین حکام کا کہنا ہے کہ جہانزیب ملک عسکری گروپ دولت اسلامیہ سے متاثر ہے جو ہمارے ملک کے امن وامان کیلئے ایک خطرہ ہے۔ جہانزیب ملک کو فوجداری جرائم کے ساتھ چارج کرنے کے بجائے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ جہانزیب ملک کے وکیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امید ہے میرا مؤکل اگلے دو سے تین ہفتوں میں کینیڈا چھوڑ دے گا۔ جہانزیب ملک کو طویل تحقیقات کے بعد مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا۔