Monday, May 13, 2024

کینیڈا میں بند اسکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

کینیڈا میں بند اسکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد
May 29, 2021

اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا میں بند اسکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق بچوں پر بدترین تشدد، زیادتی اور غذائی قلت کی نشاندہی ہوئی ہے۔ رہائش کی سہولت دینے والے اسکول میں 4100 سے زائد بچے ہلاک ہوئے تھے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ باقیات کا ملنا شرمناک اور تاریک ماضی کی یاد دلاتا ہے۔