Thursday, April 18, 2024

کینیڈا میں الیکشن 2019 کا میدان سج گیا

کینیڈا میں الیکشن 2019 کا میدان سج گیا
October 21, 2019
ٹورنٹو  ( 92 نیوز) کینیڈا میں الیکشن 2019 کا میدان سج گیا، ملک کے 43ویں عام انتخابات آج ہو رہے ہیں ، حکمران لبرل اور اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔  وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنی مقبولیت کھو سکتے ہیں۔ کینیڈا میں الیکشن 2019 کا میدان سج گیا ، ہاؤس آف کامنز کی 338 نشستیں ہیں  جن کیلئے 2146 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ اصل مقابلہ جسٹن ٹروڈو کی لبرل اور انڈریو شیر کی کنزرویٹو پارٹی کے درمیان   ہے، جبکہ نیو ڈیمو کریٹک کے جگمیت سنگھ بھی واضح اکثریت کیلئے پُرامید ہیں۔ حالیہ انتخابات میں درجنوں پاکستانی نژاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں اقرا خالد اور سلمیٰ زاہد سمیت متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ حکومت کیلئے کسی بھی جماعت کا 170 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا لازم ہے ، 2015 کے  انتخابات میں جسٹس ٹروڈو نے واضح اکثریت حاصل کی تھی ، تاہم اس بار انہیں حکومت کیلئے چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنا پڑ سکتی ہے ۔