Monday, September 16, 2024

کینیڈا : مسجدپر حملے میں شہید افراد کی تدفین کےدوران وزیراعظم بھی آبدیدہ ہوگئے

کینیڈا : مسجدپر حملے میں شہید افراد کی تدفین کےدوران وزیراعظم بھی آبدیدہ ہوگئے
February 4, 2017
ٹورنٹو(ویب ڈٰیسک)کینیڈا میں مسجد پر حملے میں شہید افرادکی تدفین سے قبل انتہائی غمناک مناظر دیکھنے کو ملے لواحقین کیساتھ ساتھ وہاں موجود کینیڈین وزیراعظم  بھی آبدیدہ ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق 29جنوری کو کینیڈا میں کیوبک مسجد پر حملے میں جاں بحق 3 افراد کو سینکڑوں سوگواروں  کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد کردیا گیا۔ تدفین سے قبل کینیڈین وزیراعظم بھی  وہاں پہنچے  اور لواحقین کو دلاسہ دیا جسٹن ٹروڈو جب میتوں کے تابوت کے پاس پہنچے تو خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بےاختیار ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے جنہیں وہ ٹشو سے پونچھتے رہے، دوسری جانب جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔