Thursday, May 2, 2024

کینیڈا: شدت پسندی اور انتہا پسندی کیخلاف قرارداد منظور

کینیڈا: شدت پسندی اور انتہا پسندی کیخلاف قرارداد منظور
March 24, 2017
اونٹاریو (92 نیوز) کینیڈا کے ہائوس آف کامنز نے شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کی قراردادمنظور کرلی۔ قرارداد پاکستانی نژاد حکومتی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے پیش کی تھی۔ ریاست اونٹاریو سے منتخب ہونے والی اقر اخالد کینیڈا میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور انتہا پسندی کی سخت ناقد سمجھی جاتی ہیں۔ اقرا خالد کی جانب سے ہائوس آف کامنز میں پیش کردی قرارداد میں حکومت سے شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کو حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی بھاری اکثریت نے قبولیت کی سند بخشی۔۔قرارداد کے حق میں دو سو ایک اور مخالفت میں اکیانوے ووٹ آئے قرارداد میں کہا گیا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کے ساتھ ساتھ ملک میں کسی قسم کی مذہبی تقسیم برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہائوس آف کامنز کی خصوصی کمیٹی اس حوالے سے سفارشات مرتب کرکے حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو بھجوائے گی۔ یاد رہے کہ کینیڈ اکے صوبے کیوبک میں رواں سال جنوری کے دوران ایک مسجد پر حملے میں چھ نمازیوں کی شہادت اورمختلف مذاہب کی عبادت گاہوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کیلئے دبائو بڑھتا جارہا ہے۔