Monday, May 6, 2024

کینیڈا ،رات کی تاریکی میں رنگوں کے رقص نے سحرطاری کردیا

کینیڈا ،رات کی تاریکی میں رنگوں کے رقص نے سحرطاری کردیا
August 27, 2018
کینیڈا ( 92 نیوز) رات کی تاریکی میں رنگوں کے رقص اور منفرد نظاروں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ کینیڈا کی ریاست یوکان میں سرد رات کی تاریکی میں آسمان پر دلفریب رنگ بکھر گئے ، قطبی روش نیوں کے اس رقص نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیا۔ یوکان کے قریب جنگلات بھی ان دنوں آگ کی لپیٹ میں ہیں، اس دوران قطبی روشنیوں کا رونما ہونا بالکل غیرمتوقع تھا ، آسمان چالیس منٹ تک رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگاتا رہا۔ قطبی روشنیوں کا نظارہ کینیڈا کے علاوہ صرف ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ، امریکی ریاست الاسکا میں دیکھا جاسکتا ہے ، یہ روشنیاں فضا میں موجود مقناطیسی ذرات اور زمین کے گرد موجود برقی لہروں اور گیسوں کے ٹکرانے سے وجود میں آتی ہیں۔