Monday, September 16, 2024

کینیڈا: مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ،6نمازی شہید

کینیڈا: مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ،6نمازی شہید
January 30, 2017

مونٹریال (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا المناک واقعہ۔ کیوبک میں تین  شرپسندوں نے مسجد پر فائرنگ کرکے چھ  نمازیوں کو شہید کردیا۔ پولیس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے دو روزپہلے امریکی ریاست ٹیکساس کی مسجد کوآگ لگا کر شہید کردیا تھا۔

جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی منظرنامے پر نمودار ہوئے ہیں اور مسلم ممالک اور مسلمانوں کے خلاف شرانگیزی پھیلا رہے ہیں تب سے امریکا اور کینیڈا میں مسلمانوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے مسلم ممالک پر ٹرمپ کی جانب سے پابندی لگانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اوراپنی ٹویٹ میں پیغام دیا کہ کینیڈا پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہتا رہے گا۔

ٹروڈو کے پیغام کے فورا بعد کینیڈا میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور خوفناک واقعہ پیش آیا جب نمازی مسجد میں نماز عشا ادا کررہےتھے تو تین افراد مسجد میں گھسے اور اندھادھند فائرنگ کردی۔

حملے کے وقت مسجد میں چالیس نمازی موجود تھے۔ فائرنگ سے متعدد نمازی زخمی بھی ہوئے۔ کیوبک پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ٹرمپ کی پالیسیوں کا اثر امریکا میں بھی نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔ دوروز پہلے نامعلوم افراد نے ٹیکساس کی وکٹوریہ کائونٹی کے اسلامک سینٹر اور مسجد کو آگ لگا دی تھی۔