Monday, May 13, 2024

کینیڈا، ایک شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

کینیڈا، ایک شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
September 5, 2020
ٹورنٹو (92 نیوز) کینیڈین شہر ٹورنٹو کے قریبی علاقے میں فائرنگ، مبینہ حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو رات ایک بجے کے قریب اوشاوا کے ایک رہائشی علاقے سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو انہیں 5 افراد کی لاشیں ملیں، 48 سالہ مبینہ حملہ آور نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا، جن میں باپ، بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں، جبکہ زخمی ماں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ شوٹر خود بھی اپنی ہی گولی سے مارا گیا، واقعہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، سکیورٹی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔