Sunday, September 8, 2024

کینیڈا اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک: کینیڈین وزیراعظم

کینیڈا اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک: کینیڈین وزیراعظم
July 6, 2016
مونٹریال (ویب ڈیسک) اسلام و علیکم ! کینیڈا اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک ہو۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے یہ پیغام دے کر مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں نے رمضان کے روزے رکھے اور اب اس مقدس مہینے کے اختتام پر مسلمان عیدالفطر منارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انکی اور ان کی فیملی کی طرف سے کینیڈا اور دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو عیدمبارک ہو۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں مقیم مسلمان مستقبل میں بھی ملکی روایات کو قائم رکھتے ہوئے کینیڈا کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ٹروڈو نے آخر میں اردو میں تمام مسلمانوں کو عید مبارک کہا۔