Monday, September 16, 2024

کینیڈا اور جنوبی افریقا کے علاوہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے احکامات بینکاک سے موصول ہونے کا بھی انکشاف

کینیڈا اور جنوبی افریقا کے علاوہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے احکامات بینکاک سے موصول ہونے کا بھی انکشاف
July 30, 2016
کراچی(92نیوز)کینیڈا اورجنوبی افریقا کےعلاوہ کس جگہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو احکامات جاری کئے جاتے ہیں اورکس ملک کی خفیہ ایجنسی انہیں فنڈنگ کرتی ہے؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگالیا تفصیلات کےمطابق کراچی میں قاتل کس کے کہنے پر خون کی ہولی کھیلتے ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کھوج لگالی۔ قتل وغارت گری کا حکم دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں ، ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرز کے مائی باپ کینیڈا اور ساؤتھ افریقہ کے علاوہ بینکاک میں بھی موجود ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینکاک میں مقیم سلیم بیلجئیم کی بھی تفصیلات حاصل کرلیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سلیم بیلجئیم کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو مختلف ٹاسک دیتا ہےجبکہ انیس الحسن اور بوبی ساؤتھ افریقہ اور ڈاکٹر علی کینیڈا سے ٹارگٹ کلرز کو فنڈنگ اور احکامات جاری کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے سلیم بیلجئیم، ڈاکٹر علی، انیس الحسن، بوبی اور محمود صدیقی کی سفری دستاویزات حاصل کرلی ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ بینکاک، ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے ٹارگٹ کلرز کو آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را" فنڈنگ کرتی ہے۔