Monday, May 6, 2024

کینیا: یونیورسٹی میں بھگدڑ،ایک طالب علم ہلاک،100سے زائد زخمی

کینیا: یونیورسٹی میں بھگدڑ،ایک طالب علم ہلاک،100سے زائد زخمی
April 12, 2015
نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیاکی یونیورسٹی میں بھگدڑ مچنےسےایک طالب علم ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھگدڑ مچنے کاواقعہ نیروبی یونیورسٹی کےکیکویو کمپس میں پیش آیاجس کی وجہ یونیورسٹی میں نصب ٹرانسفارمرتھا جو ایک دھماکےسےپھٹ گیا۔ خوف کا شکارطلبہ نےاس دہشتگردانہ حملہ سمجھااورجان بچانے کیلئےباہرکی طرف بھاگنا شروع کردیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل گریسا یونیورسٹی میں دہشتگردوں نےایک سو اڑتالیس طلبہ کو قتل کردیاتھا۔