Saturday, May 4, 2024

کینیا کا وکیل امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی سے شادی کا خواہشمند، رشتہ ہو جانے پر 150مویشی دینے کی پیشکش

کینیا کا وکیل امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی سے شادی کا خواہشمند، رشتہ ہو جانے پر 150مویشی دینے کی پیشکش
May 27, 2015
نیروبی (92نیوز) امریکی صدر باراک اوباما کو ان کے آبائی وطن سے بیٹی کے رشتے کی پیشکش ہوئی ہے۔ کینیا کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اوباما کو سولہ سال کی مالیا کے رشتے کے بدلے پچاس گائیں، ستر بھیڑیں اور تیس بکریاں دینے کو تیار ہیں۔ فیلکس کپرونونے امریکی صدر اوباما کی بیٹی مالیا سے محبت کا دعویٰ کرڈالا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ وہ دو ہزار آٹھ سے مالیا کی محبت میں گرفتار ہیں جب وہ صرف دس سال کی تھی۔ مالیا سے محبت کی وجہ سے کسی اور کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا۔ فیلکس کپرونو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی مالیا کا رشتہ مانگنے کیلئے صدر اوباما کو خط بھی لکھیں گے۔