Thursday, April 25, 2024

کینیا ، دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک

کینیا ، دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک
January 16, 2019
نیروبی (92 نیوز) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں ، 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کینیا کا دارالحکومت نیروبی دہشتگردوں کے نشانے پر آ گیا۔ کینیا کے حکام کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹل کی پارکنگ میں دو کار بم دھماکوں کے بعد چار دہشتگرد فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے اور درجنوں افراد کو یرغمال بنالیا۔ شہر کے اس حصے میں نہ صرف ہوٹل بلکہ کئی دفاتر بھی ہیں۔ پولیس اور انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا۔ پولیس نے لاشوں کو نکالنے کے بعد سرچ آپریشن ختم کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم کئی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے دوست اور رشتہ دار ابھی بھی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دو ہزار تیرہ میں بھی کینیا کے ایک شاپنگ مال میں حملہ ہوا تھا جس میں سرسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ دو سال بعد گریسا یونیورسٹی میں  ہونے والی خونریز کارروائی میں ایک سو اڑتالیس افراد لقمہ اجل بنے تھے۔