Sunday, September 8, 2024

کینگروز نے سورماؤں کو پانچ وکٹوں سے پچھاڑ دیا

کینگروز نے سورماؤں کو پانچ وکٹوں سے پچھاڑ دیا
January 12, 2016
پرتھ(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، تین سو دس رنز کا بڑا ہدف بھی بھارتی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔ تفصیلات کےمطابق پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں دھونی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین سو نو رنز کا مجموعہ ترتیب دے دی۔ا اوپنر روہت شرما نے ایک سو اکہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ویراٹ کوہلی اکانوے رنز بنا کر نمایاں رہے جوابی اننگز میں آّسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور جارج بیلی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی جارج بیلی نے ایک سو بارہ جب کہ اسٹیون اسمتھ نے ایک سو انچاس رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے ہدف چار گیندیں قبل  حاصل کر لیا، میزبان ٹیم نے پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری بھی حاصل کر لی۔