Friday, March 29, 2024

کینگروز اسپنر نیتھن لیون نو بال نہ کرانے والے چھٹے باؤلر بن گئے

کینگروز اسپنر نیتھن لیون نو بال نہ کرانے والے چھٹے باؤلر بن گئے
October 18, 2018
کینبرا (92 نیوز) نیتھن لیون اپنے کیریئر میں نو بال نہ کرانے والے دنیائے کرکٹ کے چھٹے اور دوسرے اسپن باؤلر بن گئے۔ آسٹریلین اسپنر ابھی تک 20 ہزار سے زائد گیندیں کروا چکے ہیں اور ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ عمران خان، کپل دیو، ڈینس لیلی، این بوتھم اور لانس گبز کے پاس ہے۔ لانس گبز پہلے اسپنر تھے جن کے پاس نو بال نہ کروانے کا ریکارڈ تھا۔ نیتھن لیون سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلیا کے تیسرے باؤلر بھی بن گئے ہیں۔ لیون نے مچل جانسن اور بریٹ لی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔