Thursday, May 9, 2024

کینڈین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری کا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا دورہ

کینڈین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری کا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا دورہ
January 15, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد اب کینیڈا کی مختلف جامعات کے ساتھ تعلیمی روابط استوار کرے گی۔ اسی سلسلے میں کینڈین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری نے یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔ کینڈین ہائی کمیشن ، فرسٹ سیکرٹری ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، دورہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے میں دی یونیورسٹٰی آف فیصل آباد ایک قدم اور آگے بڑھ گئی۔ اب طلبا ریسرچ کرنے کینیڈا کی مختلف جامعات کا رخ کر سکیں گے۔  کینڈین ہائی کمیشن  ، فرسٹ سیکرٹری ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، دورہ یہی پیغام عام کرنے اسلام آباد سے کینیڈین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر ریڈ کوپر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  چلے آئے۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف فیصل آباد کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے سے ریسرچ کو فروغ ملے گا۔ ملک کا نام روشن ہو گا۔  کینڈین ہائی کمیشن  ، فرسٹ سیکرٹری ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، دورہ دورے کے دوران کینیڈین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری نے طلبا کے ریسرچ پراجیکٹ کو خوب سراہا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات اور انفراسٹرکچر کا وزٹ کیا اور جامعہ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔