Friday, April 19, 2024

کینڈل جینر 22.5ملین ڈالرز کے اثاثوں کیساتھ امیر ترین ماڈل قرار

کینڈل جینر 22.5ملین ڈالرز کے اثاثوں کیساتھ امیر ترین ماڈل قرار
December 15, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی امیر ترین اور سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی ماڈلز کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ فہرست میں  ماڈل کینڈل جینر سر فہرست ہیں ، خوبرو ماڈل  تادم تحریر 22.5 ملین ڈالر  کے اثاثہ جات کی مالکن ہیں جب کہ امریکی ماڈل کیرلی کلوز  کے اثاثوں کی مالیت 13 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔ کرسی تیگن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آئی ہیں ، کرسی کے اثاثوں کی تعداد 11.5 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جبکہ روزی ہنٹنگٹن واٹلی  کے اثاثے بھی 11ملین ڈالرز سے کچھ زیادہ ہیں ۔