Wednesday, May 8, 2024

کینٹ ڈویژن میں موک ایکسرسائز کا انعقاد،پولیس ، ایلیٹ ، ریسکیو اہلکاروں کی شرکت

کینٹ ڈویژن میں موک ایکسرسائز کا انعقاد،پولیس ، ایلیٹ ، ریسکیو اہلکاروں کی شرکت
January 30, 2020
لاہور (92 نیوز) امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے  اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کینٹ ڈویژن میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا ،  مشق کا انعقاد ہڈیارہ ، مناواں اور باٹا پور میں واقع اسکولز و کالجز میں کیا گیا۔ کینٹ ڈویژن پولیس نے  تربیتی ہنگامی مشقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا،  ہنگامی مشقوں میں ایس ڈی پی او برکی، ایس ایچ اوز سمیت، ایلیٹ فورس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ تربیتی ہنگامی مشقوں کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانا تھا ۔ ایس ایس پی کینٹ نے کہا کہ   امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ بھی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے، تمام اسکولوں ، کالجز کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔