Thursday, April 25, 2024

کینٹ اسٹیشن کراچی پر عوام نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں ‏

کینٹ اسٹیشن کراچی پر  عوام نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں ‏
March 24, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں کورنا وائرس سے بچاو کے لئے لاک ڈاون ہے،مگر کینٹ اسٹیشن کراچی  پر موجود عوام کی  لاپرواہی اپنے عروج پر ہے ،کراچی سے اندرن ملک جانے والے مسافروں ٹرین کا ٹکٹ لینےکےلئے طویل لائنیں لگی رہیں اسٹیشن پر  نہ کوئی حفاظتی انتظامات ہیں، نہ ماسک کے ۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ ملک بھر میں جاری ہے ،  مگر لاک ڈاون کےباوجود کینٹ اسٹیشن کراچی  پرشہریوں کی غیر ذمہ داری نے انتظامیہ کے دعوؤں کا پول کھول دیا ،   نہ منہ پرماسک،نہ ہاتھوں میں گلوز، حتی کہ  میں فاصلہ بھی نہیں۔

کراچی سے  اپنے اپنے آبائی شہروں  کو جانے  کیلئے بیتاب کچھ مسافروں  نے کینٹ اسٹیشن پر ناکافی انتظامات پر حکومت   پر طنز  کے تیر چلائے تو کچھ نے  نرالی منطقیں پیش کیں۔

ٹکٹ  کاؤنٹر بند ہونے کے باوجود کاؤنٹر کے لمبی قطاریں لگی رہیں ، اور شہری ایک دوسرے کےقریب اطمینان سےکھڑےرہے ۔

کینٹ اسٹیشن پر عوام کا رش مزید  بڑھا  ، رینجرز کی  بھاری نفری صورتحال کو  سنبھالنے کینٹ اسٹیشن پر  پہنچ گئی اور لوگوں کے ہاتھ سینٹی ٹائزرز سے صاف کرائے ۔ ملک میں کورونا  وائرس کے پیش نظر  وزارت ریلوے  نے  آج رات بارہ بجے سے  ملک بھر میں ٹرین  آپریشن بند کرنے کا اعلان کرکھا ہے جبکہ کینٹ اسٹیشن کراچی  آخری ٹرین  رات دس بجے روانہ ہوگی ۔