Saturday, May 4, 2024

کینسر ہونے کا 90فیصد تعلق بیرونی ماحولیاتی عوامل سے ہے: طبی محققین

کینسر ہونے کا 90فیصد تعلق بیرونی ماحولیاتی عوامل سے ہے: طبی محققین
January 4, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) طبی محققین نے کہا ہے کہ کینسر کے امکانات میں سے تقریباً 70 سے 90 فیصد کا تعلق بیرونی عوامل سے جبکہ صرف 10 سے 30 فیصد اندرونی عناصر سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ کینسر کا جینز اور قسمت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ماحولیاتی عوامل کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ جینز اور ڈی این اے میں بگاڑ (بے ترتیبی) کا کینسر لاحق ہونے سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔ کینسر کا زیادہ تعلق ماحول سے ہے جس میں وہ زندگی بسر کرتا ہے مثلاً تمباکو کا دھواں پھیپھڑوں میں جانا یا بڑے گوشت کا زیادہ استعمال وغیرہ۔ یہ تحقیق کو سائنسی جریدہ ”نیچر“ نے شائع کیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جینیاتی بے ترتیبی کے باعث تمام ٹشوز میں سرطان کے اثرات نمودار نہیں ہوتے۔ محققین نے نے اس بات پر بھی تحقیق کی کہ لوگوں میں کینسر ہونے کے خدشات میں کس طرح تبدیلی واقع ہوتی ہے جب وہ ایک مقام سے دوسری جگہ منتقل ہوئے۔ تبھی محققین کو کینسر میں مبتلا ہونے میں بیرونی عوامل کے ٹھوس اثرات کا پتا چلا۔