Wednesday, May 1, 2024

کینسر کے باعث 2030ءتک 55لاکھ خواتین جانیں گنوا دیں گی : رپورٹ

کینسر کے باعث 2030ءتک 55لاکھ خواتین جانیں گنوا دیں گی : رپورٹ
November 3, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کینسر سوسائٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو ہزار تیس تک پچپن لاکھ خواتین کینسر کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں خواتین میں کینسر کی شرح میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کینسر سوسائٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینسر میں مبتلا زیادہ تر خواتین کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہو گا جو غربت کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکتیں۔ کینسر سے ہونے والی اموات میں اکثریت نوجوان اور درمیانی عمر کے لوگوں کی ہو گی۔ گلوبل ہیلتھ کی سینئر نائب صدر سیلے کوول کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سات میں سے ایک خاتون کینسر کا شکارہو جاتی ہے۔ پیرس میں ورلڈ کینسر کانگریس کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے دو ہزار بارہ میں کینسر کے سڑسٹھ لاکھ کیس سامنے آئے اور دنیا بھر میں پینتیس لاکھ خواتین کینسر کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔ چھپن فیصد مریضوں اور چونسٹھ فیصد اموات کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ دو ہزار تیس میں کینسر کے مریضوں کی تعداد ننا نوے لاکھ تک جا پہنچے گی جن میں سے پچپن لاکھ خواتین موت کے منہ چلی جائیں گی۔