Saturday, May 18, 2024

کینسر کی شکار دو بچیوں کی پاک آرمی کا سپاہی بننے کی خواہش آرمی چیف نے پوری کردی

کینسر کی شکار دو بچیوں کی پاک آرمی کا سپاہی بننے کی خواہش آرمی چیف نے پوری کردی
March 27, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) کینسر کے عارضے میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش کو آرمی چیف نے پورا کردیا۔

بچیوں نے پاک آرمی کا سپاہی بننے کی خواہش کی تھی، پاک فوج نے بچیوں کی خواہش پوری کر دی۔

کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے ملکر ان کی خواہش کو پورا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جویریہ اور روبا نے پاک فوج کا سپاہی بننے کی خواہش کی تھی،کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے مل کر ان کی خواہش کو پورا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جویریہ اور روبا نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔